غزہ کی صورتحال: زندگی سے تنگ آکر غزہ کے بچے موت میں سکون ڈھونڈ رہے ہیں

 

فلسطین کا ایک بچہ چیختا ہے اور کہتا ہے۔ کہ دنیا میں ایک ارب سے زیادہ مسلمان ہیں لیکن آج کہاں ہیں اپنا گھر، خاندان اور سب کچھ کھونے کے بعد وہ کہتا ہے کہ میں اپنا بچپن نہیں جی سکا، اپنی زندگی میں کچھ اچھے سے دیکھ نہ سکا، اب میں اس دنیا سے جانا چاہتا ہوں، میں اب مرنا چاہتا ہوں، آرام کرنا چاہتا ہوں

یعنی غزہ کا یہ معصوم بچہ اپنی زندگی سے اتنا پریشان اتنا عاجز آگیا ہے اور تنگ آ گیا کہ اسے زندگی سے زیادہ موت میں عزیز لگنے لگا ہے۔دنیا میں 57 مسلم ممالک ہیں، کہا جاتا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی آبادی دوسرے نمبر پر ہے، کہا جاتا ہے کہ دنیا میں بہت امیر مسلم ممالک ہیں، سب سے زیادہ مسلم ہی پیسے والے ہیں، کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ایٹمی طاقت سے مالا مال مسلم ممالک ہیں، لیکن وہ کہاں ہیں؟
آج تم کہاں ہو؟ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت ہے، بے پناہ دولت اور طاقت۔ آخر اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ دولت اور طاقت کیوں دی؟ اور آج آپ اسے کہاں اور کیسے استعمال کر رہے ہیں؟ فلسطین کا یہ معصوم بچہ چلا چلا کر پوری مسلم ممالک سے سوال کررہا ہے،دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور حکمرانوں کو اپنے آپ سے یہ سوال کرنا چاہیے۔
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کریں۔
جدید تر اس سے پرانی